عمران خان اور ان کی پارٹی نااہل ہونے جارہی ہے:حنیف عباسی نے پیشگوئی کردی

عمران خان اور ان کی پارٹی نااہل ہونے جارہی ہے:حنیف عباسی نے پیشگوئی کردی
عمران خان اور ان کی پارٹی نااہل ہونے جارہی ہے:حنیف عباسی نے پیشگوئی کردی

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور ان کی پارٹی نااہل ہونے جارہی ہے،عمران خان کے وکیل نے کل کہہ دیا کہ انہوں نے غیر ملکیوں سے فنڈ لئے ۔

آدمی نے ہوٹل میں کمرہ بُک کروا کر انٹرنیٹ سے نوجوان جسم فروش لڑکی بُلالی ، چند منٹ بعد کمرے کی گھنٹی بجی، دروازہ کھلا تو ساتھ ہی زندگی کا سب سے زور دار جھٹکا لگ گیا، وہ لڑکی دراصل کون تھی؟ کبھی خوابوں میں بھی نہ سوچ سکتا تھا کہ۔۔۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف منی ٹریل اور بنی گالہ سے متعلق کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما حنیف عباسی نے کہا کہ عمران خان کے وکیل نے فنڈنگ لینے کا اعتراف کرلیا ہے اوراقبال جرم کے بعد کسی ملزم کو پھانسی ہوتی ہے یا پھر عمر قید۔حنیف عباسی نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ آج عمران خان اور ان کی سٹپنی کہا ں ہے وہ کیوں نہیں آتے؟چیف جسٹس صاحب کو جو بھی فیصلہ ہوگا ہمیں قبول ہوگا۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان کے پاس بنی گالہ کا ریکارڈ موجود نہیں ہے،یونین کونسل میں کونسا نقشہ پاس ہوتا ہے؟عمران خان اور پی ٹی آئی کی شکست لکھی جاچکی ہے اور 2018 ءکے بعد عمران خان اور ان کی پارٹی نااہل ہونے جارہی ہے،عمران خان کس کو بیوقوف بنا رہے ہیں اور سیلاب زدگان کے پیسے بنی گالہ میں لگائے گئے۔

مزید : قومی