”خان صاحب آپکی تلاشی ہو کر رہے گی “، طلال چودھری

”خان صاحب آپکی تلاشی ہو کر رہے گی “، طلال چودھری
”خان صاحب آپکی تلاشی ہو کر رہے گی “، طلال چودھری

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) لیگی رہنما طلال چودھری نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خان صاحب آپ کی تلاشی ہو کر رہے گی اور آخر کار آپکا چہرہ قوم کے سامنے بے نقاب ہو گا ۔”خان صاحب فارن فنڈنگ کیس سے لیکر منی لانڈرنگ اور غلط اثاثہ جات بتانے تک آپ کی تلاشی ہو کر رہے گی ، “۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے باہرعمران خان کیخلاف درخواست کی سماعت کے بعد حنیف عباسی اور دانیال عزیز کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ نوازشریف شیر کی طرح کھڑا رہا کیونکہ اس کی کسی جیب میں چوری نہیں تھی ، انہوں نے سینہ تان کر اپنی تین نسلوں کا حساب دیا ۔”خان صاحب ابھی تو آغاز ہے اور آپ بھاگے چلے جا رہے ہیں “۔

ماہرہ خان نے ڈراموں میں کام کرنے کا معاوضہ بڑھا دیا

طلال چودھری نے مزید کہا کہ تحریک انصاف جتنا وقت مانگے بے شک عدالت انہیں دے کیونکہ ہم عمران خان کو بھاگتے دیکھنا چاہتے ہیں ایسے جسے بکری شیر کے آگے بھاگ رہی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بنی گالہ کی زمین 2001ءمیں خریدی تھی مگر کہتے ہیں کہ اس کی منظوری 1990ءمیں لے لی تھی ۔ ہم آپ سے بچوں کا حساب نہیں مانگ کر شرمندہ نہیں کریں گے اور نہ ہی آپ کے والد کے وسائل اور نوکری کا پوچھیں گے کیونکہ آپ یہ سب نہیں دے سکیں گے ۔

مزید : قومی