مصباح الحق کے جانشین کا فیصلہ کون کرے گا؟ چیئرمین پی سی بی نےصاف صاف بتادیا

مصباح الحق کے جانشین کا فیصلہ کون کرے گا؟ چیئرمین پی سی بی نےصاف صاف بتادیا
مصباح الحق کے جانشین کا فیصلہ کون کرے گا؟ چیئرمین پی سی بی نےصاف صاف بتادیا

  


کراچی(یو این پی) چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کے جانشین کا فیصلہ تھنک ٹینک کرے گا، سرفراز احمدکی کارکردگی کا جائزہ لینے کے ساتھ موجودہ قائد، یونس خان، ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور چیف سلیکٹر انضمام الحق سے بھی مشاورت کرنا ہوگی۔

’ میری بیوی کی موت ہوئی تو میں 6 روز تک اس کی لاش کے ساتھ لیٹا رہا اور یہ کام ہر شخص کو کرنا چاہیے کیونکہ۔۔۔ ‘

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مصباح الحق کا خلا پرکرنے کیلیے ٹیسٹ کپتان کے نام پر ویسٹ انڈیز سے سیریز کے بعد غور کرینگے، بطور بیٹسمین اوسط کارکردگی اور کیچز بھی ڈراپ کرنے کے باوجود سرفراز احمد کو ٹیسٹ میں بھی قیادت سونپنے کی اطلاعات پر انھوں نے کہا اس کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا.

اگرچہ یہ میری صوابدید ہے لیکن سرفرازکی کارکردگی کا جائزہ لینے کے ساتھ تھنک ٹینک مصباح، یونس خان، ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور چیف سلیکٹر انضمام الحق سے بھی مشاورت کرنا ہوگی،اظہر علی کو ون ڈے کپتان بنانے کا فیصلہ بھی اہم عہدیداروں کی رائے طلب کرنے کے بعد کیا تھا۔

مزید : کھیل