وزیراعظم سے ایئرچیف مارشل کی ملاقات،پاک فضائیہ کی تمام ضروریات کو پورا کیا جائے گا:نواز شریف کی یقین دہانی

وزیراعظم سے ایئرچیف مارشل کی ملاقات،پاک فضائیہ کی تمام ضروریات کو پورا کیا ...
وزیراعظم سے ایئرچیف مارشل کی ملاقات،پاک فضائیہ کی تمام ضروریات کو پورا کیا جائے گا:نواز شریف کی یقین دہانی

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم سے پاک فضائیہ کے سربراہ نے ملاقات کی ہے اور اس موقع پر وزیراعظم نےیقین دہانی کرائی کہ پاک فضائیہ کی تمام ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان نے وزیراعظم ہاﺅس میں ملاقات کی جس میں ایئرفورس کے پیشہ وارانہ امور اور آپریشنل تیاریوں سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔

آدمی نے ہوٹل میں کمرہ بُک کروا کر انٹرنیٹ سے نوجوان جسم فروش لڑکی بُلالی ، چند منٹ بعد کمرے کی گھنٹی بجی، دروازہ کھلا تو ساتھ ہی زندگی کا سب سے زور دار جھٹکا لگ گیا، وہ لڑکی دراصل کون تھی؟ کبھی خوابوں میں بھی نہ سوچ سکتا تھا کہ۔۔۔

سہیل امان سے ملاقات کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ایئرفورس سرحدوں کی حفاظت کیلئے بہترین خدمات سرانجام دے رہی ہے اور دہشتگردی کیخلاف جاری آپریشن میں فضائیہ کاکردار کلیدی اور قابل ستائش ہے جبکہ سربراہ پاک فضائیہ نے آپریشنل  تیاریوں کے حوالے سے وزیراعظم کو بریفنگ بھی دی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ،ڈی جی آئی ایس آئی نے بھی ملاقات کی تھی جوکہ ڈیڑھ گھنٹہ تک جاری رہی تھی۔

مزید : قومی /اہم خبریں