’ایف آئی اے کو حکم دیں کہ میری بیگم کو گرفتار کرلیں کیونکہ۔۔۔‘شہری عدالت پہنچ گیا، ایسی درخواست کردی کہ عدالت میں موجود ہرشخص ہکا بکا رہ گیا

’ایف آئی اے کو حکم دیں کہ میری بیگم کو گرفتار کرلیں کیونکہ۔۔۔‘شہری عدالت ...
’ایف آئی اے کو حکم دیں کہ میری بیگم کو گرفتار کرلیں کیونکہ۔۔۔‘شہری عدالت پہنچ گیا، ایسی درخواست کردی کہ عدالت میں موجود ہرشخص ہکا بکا رہ گیا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور کے شہری نے قومی شناختی کارڈ میں اپنے آپ کو اکیلا ظاہر کرنے پر بیوی کی گرفتاری کیلئے درخواست دائر کردی ۔

”ایکسپریس ٹریبیون “ کے مطابق لاہور کے شہری محمد احسن نے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس کی بیوی کو شناختی کارڈ میں اپنے آپ کو اکیلا ظاہر کرنے پر ایف آئی اے کے ذریعے گرفتاراور نام ای سی ایل میں ڈالا جائے ۔درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ اس کی بیوی نے نادرا دفتر میں غلط دستاویز جمع کروا کر قومی شناختی کارڈ حاصل کیا جس پر سرپرست کے خانے میں خاتون کے والد کا نام درج ہے۔

ماہرہ خان نے ڈراموں میں کام کرنے کا معاوضہ بڑھا دیا

محمد احسن کا کہنا ہے کہ اس نے لبنیٰ سلیم نامی لڑکی سے 18فروری 2010ءکو شادی کی جبکہ انکی ایک بیٹی بھی ہے ۔ ”میرے سسرالیوں نے لبنیٰ سلیم کو جعلی طلاق نامہ تیار کرانے پر اکسایا تاکہ وہ ایسا شناختی کارڈ بنوا سکے جس پراس کے والد کو بطور گارڈین ظاہر کیا جا سکے ۔

محمد احسن کی جانب سے ایف آئی اے میں اپنی بیوی کے خلا ف دائر درخواست اور نادرا ریکارڈ کے مطابق لبنیٰ سلیم نے جعلی طلاق نامہ جمع کرایا جس پر اسے شناختی کارڈ جاری کیا گیا۔

کلبوشن یادیو کو سزائے موت سے بچانے کیلئے عالمی عدالت انصاف میں بھارتی درخواست کی سماعت 15مئی کو ہو گی

بکر منڈی یونین کونسل سے جانچ پڑتا ل کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ طلاق نامہ جعلی ہے جس کے بعد عدالت میں درخواست دائر کر دی جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ایف آئی اے حکام خاتون کو گرفتار کرنے سے ہچکچا رہے ہیں ۔ محمد احسن نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ایف آئی اے کو ہدایت کی جائے کہ وہ لبنیٰ کو گرفتار کر یں اور اس کا نام ای سی ایل میں ڈالیں جبکہ اس کا پاسپورٹ بھی منسوخ کیا جائے جس پر عدالت نے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر سے جواب طلب کر لیا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس