سینئر کامیڈین عمر شریف کی طبیعت ناساز، ہسپتال داخل

سینئر کامیڈین عمر شریف کی طبیعت ناساز، ہسپتال داخل
سینئر کامیڈین عمر شریف کی طبیعت ناساز، ہسپتال داخل

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر پاکستانی کامیڈین عمرشریف کی طبیعت ناساز ہونے پر اُنہیں نجی ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ لیے گئے اور ذرائع نے بتایاکہ آج شام تک اُنہیں ہسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا، ہسپتال میں عمر شریف کی موجودگی کی تصویر بھی سامنے آگئی ۔

تفصیلات کے مطابق عمر شریف کو دودن قبل کھانسی شروع ہوئی جس کے بعد اُنہیں سینے میں انفیکشن ہوگیا اور سانس لینے میں دشواری پیش آرہی تھی۔ عمر شریف کو ہسپتال داخل کرایاگیا جہاں مختلف ٹیسٹ لیے گئے اور امکان ہے کہ آج شام ہسپتال سے ڈسچارج کردیاجائے گا۔ 

عمرشریف کی ہسپتال منتقلی کی خبرملتے ہی ان کے مداحوں نے دعا کی اپیل کی ہے ۔ 

مزید : تفریح