دوران پرواز پی آئی اے کے پائلٹ کے سو جانے کے بعد ایئر بلیو نے ایسا پیغام جاری کر دیا کہ پاکستانی اپنی ہنسی نہ روک پائیں گے، پی آئی اے کو شرم سے پانی پانی کردیا

دوران پرواز پی آئی اے کے پائلٹ کے سو جانے کے بعد ایئر بلیو نے ایسا پیغام جاری ...
دوران پرواز پی آئی اے کے پائلٹ کے سو جانے کے بعد ایئر بلیو نے ایسا پیغام جاری کر دیا کہ پاکستانی اپنی ہنسی نہ روک پائیں گے، پی آئی اے کو شرم سے پانی پانی کردیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) دوران پروازپی آئی اے کے پائلٹ کے سو نے کی تصاویر نے ایئر بلیو انتظامیہ کو بھی چوکنا کر دیا جس نے اشتہار میں اپنے ایک پائلٹ کو دکھاتے ہوئے پیغام جاری کیاہے کہ ”اٹھو اور جاگو “۔ 

تفصیلات کے مطابق ایئر بلیو نے پی آئی اے کی پرواز کے دوران پائلٹ کی نیند کا واقعہ منظر عام پر آنے کے بعد قومی ایئر لائن کے عملے کی کارکردگی پر اپنا جواب جاری کر دیا ہے ۔سینئر پائلٹ کیپٹن عامر ہاشمی دوران پرواز اڑھائی گھنٹے نیند کا مزہ لیتے رہے جن کی تصاویر سامنے آنے پر قومی ایئر لائن پر شدید تنقید کی جا رہی تھی اور اب ایئر بلیو نے بھی اس پر مزاحیہ انداز میں تنقید کرتے ہوئے اپنے ایک پائلٹ پر مبنی اشتہار جاری کیا ہے جس پر پیغام لکھ اگیا ہے کہ “اٹھو اور جاگو “ ۔

اشتہار میں ایک پائلٹ خوشگوار موڈ میں اپنی سیٹ پر بیٹھا ہے جو بے حد چوکنا نظر آرہا ہے جبکہ اس نے اپنے انگوٹھے کی مدد سے یہ پیغام دینے کی کوشش کی ہے کہ وہ طیارہ اڑانے کیلئے ہر دم تیار ہے ۔ایئر بلیو کے اس اشتہار کو سوشل میڈیا پر بھی سراہا جا رہا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس