علی ظفر نے مومنہ مستحسن کی ایسی تصویر سوشل میڈیا پر لگا دی کہ انٹرنیٹ پر افواہوں کا طوفان آ گیا

علی ظفر نے مومنہ مستحسن کی ایسی تصویر سوشل میڈیا پر لگا دی کہ انٹرنیٹ پر ...
علی ظفر نے مومنہ مستحسن کی ایسی تصویر سوشل میڈیا پر لگا دی کہ انٹرنیٹ پر افواہوں کا طوفان آ گیا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف اداکار اور گلوکار علی ظفر نے کوک سٹوڈیو سے راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی مومنہ مستحسن کی تصویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تو افواہوں کا طوفان آ گیا اور ہر کوئی یہ جاننے کی کوشش میں مصروف ہے کہ آخر ان دونوں کا تعلق کیا ہے اور انہوں نے یہ تصویر کیوں اپ لوڈ کی ہے مگر ابھی یہ معاملہ راز ہی ہے۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

علی ظفر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ”انسٹاگرام“ پر مومنہ مستحسن کی ایک تصویر اپ لوڈ کی تو دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے اور ساتھ ہی اس تجسس میں بھی مبتلا ہو گئے کہ آخر ”کیوں؟“۔ مگر صارفین لاکھ کوششوں کے باوجود بھی اس کا جواب حاصل نہیں کر سکے اور یہی وجہ ہے کہ افواہوں کا بازاربھی گرم، بلکہ گرما گرم ہے۔

A post shared by Ali Zafar (@ali_zafar) on

علی ظفر نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کوئی پیغام بھی نہیں لکھا اور دلچسپ امر یہ ہے کہ وہ کسی پیغام کے بغیر کبھی تصویر اپ لوڈ نہیں کرتے تو پھر اس تصویر کیساتھ ہی ایسا سلوک ”کیوں؟“

کچھ صارفین یہ سوچ رہے ہیں کہ شائد دونوں دوست ہیں، مگر کیا یہ واقعی دوست ہیں؟ کیا یہ دونوں ایک ساتھ ہیں؟ ارے ! نہیں۔۔۔، علی ظفر نہیں، شائد مومنہ مستحسن اور علی ظفر کے چھوٹے بھائی دانیال ظفر کے درمیان کچھ چل رہا ہے۔۔۔؟ ہاں! یہ بھی ہو سکتا ہے، مگر حقیقت کیا ہے؟

صارفین اپنے تئیں اندازے لگا رہے ہیں اور حقیقت جانے کی کوشش میں مصروف ہیں تاہم دانیال ظفر اور مومنہ مستحسن کے درمیان ”کچھ“ ہونے والی بات پر زیادہ لوگوں کی توجہ مرکوز ہے اور چند لوگوں کو تو یقین ہے کہ سچ بھی یہی ہے کیونکہ علی ظفر کے بھائی دانیال ظفر اور مومنہ مستحسن کی دوستی بے حد مشہور ہے اور کئی لوگ تو مومنہ مستحسن کی منگنی ٹوٹنے کی وجہ بھی انہیں قرار دیتے ہیں۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

خیر! ان دونوں کے درمیان ’کچھ‘ ہونے کی بات بھی اب تک راز ہی ہے اور اصل حقیقت کیا ہے؟ اس کے بارے میں یا تو علی ظفر بتا سکتے ہیں یا پھر مومنہ مستحسن۔۔۔ ہاں! اگر دانیال ظفر چاہیں تو وہ بھی لوگوں کا تجسس ختم کر سکتے ہیں۔

مزید : تفریح