عمران خان نے کریم ٹیکسی سروس کوپشاور میں اقتصادی مواقع فراہم کرنے کی توثیق کر دی

عمران خان نے کریم ٹیکسی سروس کوپشاور میں اقتصادی مواقع فراہم کرنے کی توثیق ...
عمران خان نے کریم ٹیکسی سروس کوپشاور میں اقتصادی مواقع فراہم کرنے کی توثیق کر دی

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ’کریم ٹیکسی“ سروس کو پشاور میں وسیع اقتصادی مواقع فراہم کرنے کے وعدے کی توثیق کر دی۔ 

تفصیلات کے مطابق کریم ٹیکسی سروس انتظامیہ لوگوں کی زندگیوں میں بہتری لانے کیلئے پشاور میں روزگارہ کے25ہزار مواقع پیدا کرنے جا رہی ہے جس سے نہ صرف کالج کے طلبا، پارٹ ٹائم ملازمین ، فری لانسرز سمیت ایسے افراد جو اپنے مالی معاملات کو بہتر کرنا اور اپنی مرضی کے مطابق کام کرنے چاہتے ہیں انکے لیے کریم کا پلیٹ فارم بہترین آپشن ہے۔

اس کے علاوہ کریم انتظامیہ بھرتیوں کے عمل کو بھی بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہے جس کے بعد کریم ٹیکسی سروس میں دلچسپی لینے والے امیدوار گھر بیٹھے اپنے دستاویز کو اپ ڈیٹ کر کے فوری طور پر ٹریننگ سلاٹ بک کرا سکتے ہیں جس سے نئے امیدواروں کی دلچسپی میں یقینی اضافہ ہو گا کیونکہ پہلے امیدواروں کو اس عمل کے آغاز کیلئے کراچی ، لاہور اور اسلام آباد کے دفاتر میں جانا پڑتا تھا ۔

کمپنی کے اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس وقت کریم ٹیکسی سروس لاہور ، کراچی اور اسلام آباد کے شہروں سے امیدواروں کی بھرتیاں کر رہی ہے تاہم جلد اسے ملک کے دیگر شہروں تک بھی پھیلایا جائے گا تاکہ وہاں کے شہری بھی اس سروس کا حصہ بن سکیں اور پیسہ کما کر اپنی زندگیوں کو بہتر بنا سکیں ۔

پشاور میں حالیہ اقدام اس عہد کا اقرار ہے کہ کریم کس طرح مقامی سطح پر اپنے آپ کو مستحکم کرنے کا عزم رکھتی ہے ، پشاور میں 25ہزار ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے کے وعدے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ملک میں کمپنی کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے ٹیکسی سروس کیلئے قوانین بنانے کا وعدہ کیا ہے۔

مزید : پشاور