ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی، احتجاج مراسلہ تھما دیا گیا

ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی، ...
ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی، احتجاج مراسلہ تھما دیا گیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے خلاف بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ بلا کر احتجاجی مراسلہ تھما دیا ہے۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

تفصیلات کے مطابق کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی فائرنگ پر پاکستان نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کیا۔ ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی گزشتہ روز ایل او سی پر بھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کے باعث کی گئی جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید اور 2 زخمی ہوئے تھے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ تھما دیا ہے جس میں بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھارت ایل او سی کی خلاف ورزی نہ کرے اور بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ بند کیا جائے۔

مزید : قومی /اہم خبریں