گلگت بلتستان میں جانے کیلئے این او سی کے اجراءکو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، نوٹیفکیشن جلد جاری ہو گا: چوہدری نثار

گلگت بلتستان میں جانے کیلئے این او سی کے اجراءکو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، ...
گلگت بلتستان میں جانے کیلئے این او سی کے اجراءکو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، نوٹیفکیشن جلد جاری ہو گا: چوہدری نثار

  

اسلام آبا د(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے گلگت بلتستان میں جانے کیلئے این او سی کے اجراءکو ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ایک ڈیڑھ سال سے گلگت بلتستان جانے کیلئے این او سی کا اجراءضروری بنا دیا گیا تھا لیکن اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے این او سی کی ضرورت نہیں ہو گی۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

انہوں نے کہا کہ سفارت کاروں، این جی اوز اور پراجیکٹ سے متعلق غیر ملکیوں کو صرف سیکیورٹی کلیئرنس لینا ہو گی اور اس فیصلے سے متعلق نوٹیفکیشن جلد جاری کر دیا جائے گا۔

مزید : قومی /اہم خبریں