”اب کسی بھی شخص کا شناختی کارڈ بلاک نہیں کریں گے بلکہ اسے۔۔۔ “وزیرداخلہ چوہدری نثار نے شاندار اعلان کردیا

”اب کسی بھی شخص کا شناختی کارڈ بلاک نہیں کریں گے بلکہ اسے۔۔۔ “وزیرداخلہ ...
”اب کسی بھی شخص کا شناختی کارڈ بلاک نہیں کریں گے بلکہ اسے۔۔۔ “وزیرداخلہ چوہدری نثار نے شاندار اعلان کردیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ اب شک کی بناءپر کوئی شناختی کارڈ بلاک نہیں ہو گا بلکہ پہلے نوٹس جاری کیا جائے گااور موقع دیا جائے گا کہ وہ نادرا کے پا س آکر اپنے ریکارڈ کی درستی کرالیں۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ تین ماہ کے دوران 3 لاکھ 53 ہرار شناختی کارڈ بلاک ہوئے جن میں ایک لاکھ 74 ہزار شناختی کارڈ غیر ملکیوں کے بھی تھے جبکہ اس دوران بہت سے پاکستانیوں کے شناختی کارڈ بھی منسوخ ہوئے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ 56 ہزار 440 کارڈز عارضی طور پر بحال کئے جا رہے ہیں اور متاثر افراد ثبوت لے کر آئیں گے تو ان کے کارڈز کو مستقل بحال کر دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی شناختی دستاویز کی صورت میں شناختی کارڈ بلاک نہیں ہو گا اور نہ ہی شک کی بناءپر شناختی کارڈ بلاک کیا جائے گا بلکہ پہلے نوٹس جاری ہو گا۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں