ایم اینڈ پی ایکسپریس لاجسٹکس نے صارفین کیلئے قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا

ایم اینڈ پی ایکسپریس لاجسٹکس نے صارفین کیلئے قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا
ایم اینڈ پی ایکسپریس لاجسٹکس نے صارفین کیلئے قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا

  


لاہور (ویب ڈیسک )کوریئرسروس” ایم اینڈ پی ایکسپریس لاجسٹکس “نے اپنے صارفین کیلئے قیمتوں میں کمی کردی ۔ 

تفصیلات کے کورئیر سروس کمپنی ” ایم اینڈ پی ایکسپریس لاجسٹکس“نے لانچنگ کے موقع پر شہر اور شہر سے باہر شپنگ پر صارفین کیلئے خصوصی ڈسکاﺅنٹ پیکج جاری کر دیا ہے ۔ زمین پر پھیلے وسیع نیٹ ورک اور بوئنگ 737 کی حامل ایم اینڈ پی کمپنی ریکارڈ وقت میں اپنے صارفین کے ضروری دستاویز اور دیگر اشیاءمنزل مقصود تک پہنچانے کیلئے سرگرم ہے۔

اس سے قبل او سی ایس پاکستان کے نام سے جانی جانے والی ایم اینڈ پی ایکسپریس لاجسٹکس نے بہت قلیل وقت میں کورئیر سروسز میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے جبکہ اب کمپنی نے اپنی لانچنگ کی خوشی میں مقامی شپنگ اور ڈلیوری کیلئے حیران کن ریٹس کا اعلان کیا ہے ۔

ایک شہر سے دوسرے شہر ادھا کلو فالکس اب صرف 100روپے میں جبکہ اندرون شہر صرف 50روپے میں بھیجی جا سکیں گی تاہم یہ آفر 31مئی تک رہے گی ۔

اس کے علاوہ ایم اینڈ پی کے پاس ملک بھر میں 480سے زائد مراکز قائم ہیں جہاں سے 1300سے زائد مقامات پر پارسلز ڈلیور کیے جاتے ہیں ۔ایم اینڈ پی کے پاس 93سے زائد اپنی اور کرائے کی گاڑیاں موجود ہیں جو پاکستان بھر میں سالانہ لاکھوں ڈلیوریاں دیتی ہیں۔

اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ مقامی کورئیر اور لاجسٹکس سروسز کے علاوہ کمپنی کیش آن ڈلیوری کی سہولت بھی فراہم کرتی ہے جس کے تحت ، پرنٹ ، ڈسٹری بیوشن اور گفٹس وغیرہ ڈلیور کیے جاتے ہیں ۔جہاں تک بین الاقوامی آپریشنز کا تعلق ہے تو ایم اینڈ پی نے فیڈایکس کے ساتھ اشتراک کر رکھا ہے۔

مزید : لاہور