پنجاب کے سرکاری سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز 25 مئی سے ہو گا، نجی سکول مالکان کا حکومتی احکامات ماننے سے انکار

پنجاب کے سرکاری سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز 25 مئی سے ہو گا، نجی ...
پنجاب کے سرکاری سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز 25 مئی سے ہو گا، نجی سکول مالکان کا حکومتی احکامات ماننے سے انکار

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے سرکاری سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز 25 مئی سے ہو گا تاہم نجی سکولوں کے مالکان کی جانب سے تاحال کوئی اعلان سامنے نہیں آیا۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے سرکاری سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کی گئی سمری منظور کر لی گئی ہے جس کے مطابق موسم گرما کی چھٹیاں 25 مئی سے 14 اگست تک ہوں گی۔

حکومتی احکامات کے مطابق صوبے بھر کے سکول خواہ نجی ہوں یا سرکاری، منظور شدہ تاریخ سے بند ہوں گے اور مقررہ مدت تک ہی بند رہیں گے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

دوسری جانب نجی سکول مالکان نے 25 مئی سے موسم گرما کی تعطیلا ت دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی امتحانات چل رہے ہیں جس کی وجہ سے سکول یکم جون سے پہلے بند نہیں کئے جا سکتے۔

مزید : لاہور