ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لئے پشاور سے چترال تک نائٹ سروس پر پابندی عائد

ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لئے پشاور سے چترال تک نائٹ سروس پر پابندی عائد
ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لئے پشاور سے چترال تک نائٹ سروس پر پابندی عائد

  

پشاور(آن لائن)ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لئے پشاور سے چترال کے لئے نائٹ سروس پر پابندی عائد کرنے کے لئے مالاکنڈ ڈویژن کی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی گئی ہے ۔

پی ایس ایکس میں تیزی ، 100 انڈیکس 51 ہزار 426 پوائنٹس پر پہنچ گیا

تفصیلات کے مطابق مالاکنڈ ڈویژن میں چترال جانے والی گاڑیوں کو رونماءہونے والے حادثات کے بعد اب تک متعد د مسافر جاں بحق ہو چکے ہیں جس کی روک تھام کے لئے پشاور سے چترال کے لئے رات کی سروس بند کی جارہی ہے ۔ پشاور سے چترال کے لئے اب سروس صرف دن کے اوقات کار میں ہو گی ۔ مالاکنڈ ڈویژن کی انتظامیہ کی جانب سے سفارشات موصول ہونے کے بعد اس کی باقاعدہ منظوری بھی دے دی جائے گی۔

مزید : پشاور