ڈالر کی قیمت میں 15 پیسے کا اضافہ، 106 روپے 30 پیسے کا ہوگیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 15 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ایک ڈالر 106 روپے 30 پیسے کا ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت خرید 15 پیسے کے اضافے کے ساتھ 105 روپے 75 پیسے اور قیمت فروخت 106 روپے 30 پیسے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت میں بھی 10 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی قیمت خرید 136 روپے 25 پیسے اور قیمت فروخت 138 روپے ہوگئی ہے۔