پشاور کے طالبعلموں کے لئے خوشخبری ،ضلعی حکومت کا میٹرک میں ٹاپ کرنے والوں کے لئے لیپ ٹاپ و نقد انعامات کا اعلان

پشاور کے طالبعلموں کے لئے خوشخبری ،ضلعی حکومت کا میٹرک میں ٹاپ کرنے والوں کے ...
پشاور کے طالبعلموں کے لئے خوشخبری ،ضلعی حکومت کا میٹرک میں ٹاپ کرنے والوں کے لئے لیپ ٹاپ و نقد انعامات کا اعلان

  

پشاور(آن لائن)پشاور کے طالبعلموں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی ،ضلعی حکومت نے میٹرک میں سکول ٹاپ کرنے والے طلباءاور طالبات کو لیپ ٹاپ دینے کے بعد میٹرک میں بورڈ ٹاپ کرنے والوں کیلئے بھی لیپ ٹاپ کے ساتھ ساتھ نقد انعامات کا اعلان کردیا ہے.

تفصیلات کے مطابق میٹرک بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طلباءکو لیپ ٹاپ سمیت ایک لاکھ روپے نقد جبکہ دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کو لیپ ٹاپ سمیت 50 اور 25 ہزار روپے نقد دیئے جائیں گے۔ضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان کا کہنا تھا کہ تعلیمی معیار کی بہتری کیلئے مقابلے کا رجحان پیدا کرنا ضروری ہے ،اس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ اگلے مالی سال کے بجٹ میں تعلیم کیلئے زیادہ سے زیادہ رقم مختص کی جائے گی تاکہ تعلیم کا معیار مزید بہتر ہو سکے اور ذہین طلباءکی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

مزید : پشاور