وزیراعظم کی خواہش ہے کہ خواتین معاشی طورپربااختیارہوں:خرم دستگیر

وزیراعظم کی خواہش ہے کہ خواتین معاشی طورپربااختیارہوں:خرم دستگیر
وزیراعظم کی خواہش ہے کہ خواتین معاشی طورپربااختیارہوں:خرم دستگیر

  


پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیرتجارت خرم دستگیرکا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی خواہش ہے کہ خواتین معاشی طورپربااختیارہوں،ویمن چیمبرزکے لیے الگ فنڈزرکھنے کی کوشش کریں گے۔

جہلم میں مردم شماری کے دوسرے مرحلے کا آغاز

تفصیلات کے مطابق بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے تمام بورڈزمیں خواتین کی نمائندگی لازمی کردی ہے جبکہ ملتان میں خواتین کے لیے حفاظتی مراکز بھی قائم کردیے گئے ہیں۔ خواتین وزیراعظم کے یوتھ بزنس لون پروگرام سے فائدہ حاصل کریں ۔اس سال 5ارب  روپے کے منصوبے سے پشاورایکسپو کاافتتاح بھی جلدہوجائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی اورلوڈشیڈنگ سے دوچارپاکستان اب ترقی کررہاہے ، ایسی کانفرنس میں لوگ ایک دوسرے سے سیکھتے ہیں۔

مزید : قومی