لاہور کے شہری نے اپنی بیگم کا شناختی کارڈ دیکھا تو اس پر ایسی چیز لکھی تھی کہ دیکھ کر واقعی پیروں تلے زمین نکل گئی بیگم کے خلاف فوری پولیس کے پاس پہنچ گیا کیونکہ۔۔۔

لاہور کے شہری نے اپنی بیگم کا شناختی کارڈ دیکھا تو اس پر ایسی چیز لکھی تھی کہ ...
لاہور کے شہری نے اپنی بیگم کا شناختی کارڈ دیکھا تو اس پر ایسی چیز لکھی تھی کہ دیکھ کر واقعی پیروں تلے زمین نکل گئی بیگم کے خلاف فوری پولیس کے پاس پہنچ گیا کیونکہ۔۔۔

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور کے شہری اپنی اہلیہ کیخلاف درخواست لے کر عدالت پہنچ گیا ہے اور اس کا موقف ہے کہ ایف آئی اے اس کی اہلیہ کو فوری گرفتار کرے اور اس کا نام ای سی ایل میں ڈالے کیونکہ اس کی بیوی نے اپنے شناختی کارڈ پر غیر شادی شدہ لکھوایا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق محمد احسن نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج کی عدالت میں درخواست جمع کروائی ہے ،دراخواست میں شوہر کا کہناہے کہ اس کی بیوی لبنا سلیم نے نادرا میں شناختی کارڈ بنوانے کیلئے غلط دستاویزات جمع کروائے اور اس نے اپنے والد کو اپنا کفیل ظاہر کیاہے ۔دونوں کی شادی 18فروری 2010میں ہوئی تھی اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے جس کا نام شانزے احسن ہے ۔

شوہر کا کہناہے کہ ان لڑکی کے بھائی اس شادی کے خلاف تھے لیکن شادی کے کچھ عرصے بعد سب ٹھیک ہو گیا،معاملات کا رخ اس وقت بدلا جب میری بیوی اپنے گھر والوں سے ملنے کیلئے دبئی گئی اور اس کے رشتہ داروں نے اسے قائل کیا کہ وہ شناختی کارڈ میں اپنے والد کو کفیل ظاہر کرنے کیلئے ایک جعلی طلاق نامہ نامہ بنوائے ۔شوہر کی جانب سے جمع کروائی گئی درخواست میں ایف آئی اے اور نادرا میں موجود ریکارڈ بھی جمع کروایا گیا ہے جس کے مطابق لبنا سلیم نے جعلی طلاق نامہ جمع کروایا جس پر اسے شناختی کارڈ جاری کیا گیا ۔

تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ جمع کروائے گئے دستاویزات جعلی ہیں ،جس پر اس نے عدالت میں شکایت درج کروائی کہ اسے فوری گرفتار کیا جائے اور اس کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس