فیصلہ کن ٹیسٹ،دوسرے روز کا کھیل ختم،پاکستان کے 376کےجواب میں کالی آندھی کےبغیر کسی نقصان کے 14رنز

فیصلہ کن ٹیسٹ،دوسرے روز کا کھیل ختم،پاکستان کے 376کےجواب میں کالی آندھی ...
فیصلہ کن ٹیسٹ،دوسرے روز کا کھیل ختم،پاکستان کے 376کےجواب میں کالی آندھی کےبغیر کسی نقصان کے 14رنز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈومینیکا(ڈیلی پاکستان آن لائن)تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم  اپنی پہلی اننگز میں 376رنز بناکر آئوٹ ہوگئی،دوسرے روز کھیل کے اختتام پر 376رنزکے جواب میں کالی آندھی نے بغیر کسی نقصان کے 14رنز بنالئے ہیں۔پاکستان کی طرف سے اظہر علی نے سنچری،کپتان مصباح الحق ،بابر اعظم اور سرفراز احمد نے نصف سنچریاں سکور کیں۔

یونس خان آخری ٹیسٹ میں بیٹنگ کیلئے آئے تو ویسٹ انڈین کھلاڑیوں نے انہیں ایسا خراج تحسین پیش کیا کہ پاکستانیوں کے دل جیت لئے، ویڈیو دیکھ کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے

تفصیلات کے مطابق پاکستان ویسٹ انڈیز نے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان کے 376رنز کے جواب میں بغیر کوئی وکٹ کھوئے 11اوورز میں 14رنز بنالئے ہیں۔میزبان ٹیم کی طرف سے  کریگ براتھویٹ 5 اور کرین پاول 9رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

کی طرف سے پہلے آﺅٹ ہونے والے بیٹسمین بابر اعظم اور شان مسعود تھے جنہوں نے بالترتیب 55 اور 9رنز بنائے۔پہلے روز کے اختتام پر شاہینوں 2وکٹوں کے نقصان پر 169رنز بنا ئے ، خراب روشنی کے باعث کھیل 6اوورز قبل ہی ختم کردیا گیاتھا۔ بلے باز یونس خان 18 ، اسد شفیق 17 اور کپتان مصباح الحق 59 رنز بنا کر  آوٹ ہوئے۔بلے باز اظہر علی  127 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

آخری ٹیسٹ میں پاکستان کے مایہ ناز بیٹسمین اظہر علی نے ٹاپ آرڈر بلے بازوں میں14سنچریاں بنانے کا ریکارڈ بنا لیا اور کپتان مصباح الحق نے جاتے جاتے ایک اور انوکھا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ،کپتان نے اپنے کیریئر کے آخری ٹیسٹ میچ میں50گیندوں پرصرف ایک رن بنایا۔ 
 ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی،اس موقع پر کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ اگر میرے پاس آپشن ہوتی تو میں بھی ٹاس جیتنے کے بعد پہلے فیلڈنگ کرنے کا ہی فیصلہ کرتا،تیسرا اور آخری میچ ہمارے لیے بہت سپیشل ہے۔ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں ، بلے باز احمد شہزاد اورلیگ سپنر شاداب خان آج کے میچ میں نہیں کھیل سکیں گے ،ان کی جگہ حسن علی اور شان مسعود کو قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ یاسر شاہ بھی اہم کردار ادا کریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز 1-1سے برابر ہے،یہ میچ کپتان مصباح الحق اور یونس خان کے کریئر کا آ خری میچ ہے، دونوں پلیئرز اپنی ریٹائر منٹ کا اعلان بھی کر چکے ہیں۔

مزید :

کھیل -