پاکستان اور ترکی کے درمیان دفاعی معاہدے، دونوں ممالک مشترکہ طور پر بحری جنگی جہاز اور ہیلی کاپٹرز تیار کریں گے

پاکستان اور ترکی کے درمیان دفاعی معاہدے، دونوں ممالک مشترکہ طور پر بحری جنگی ...
پاکستان اور ترکی کے درمیان دفاعی معاہدے، دونوں ممالک مشترکہ طور پر بحری جنگی جہاز اور ہیلی کاپٹرز تیار کریں گے

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان اور ترکی نے دفاعی معاہدوں پر دستخط کردئیے ہیں جس کے تحت دونوں ممالک مشترکہ طور پر بحری جنگی جہاز اور ہیلی کاپٹرز تیار کریں گے۔

وزیراعظم پاکستان اگلے ماہ نریندر مودی سے قازقستان میں ملاقات کریں گے: بھارتی نیوز ایجنسی کا دعویٰ

تفصیلات کے مطابق استنبول میں13ویں بین الاقوامی دفاعی صنعتی میلے کے موقع پر پاکستان اور ترکی نے ایک دفاعی معاہدے پر دستخط کردئیے ہیں ، دونوں ممالک کے مابین بحری جنگی جہاز اور ہیلی کاپٹر بنانے کے3معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں۔معاہدوں پر وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویرحسین اور ترکی کے وزیر دفاع نے دستخط کئے ہیں۔ معاہدوں کی رو سے پاکستان اور ترکی مشترکہ طور پر ٹی129ہیلی کاپٹر تیار کریں گے۔ہیلی کاپٹرز کی مین اسمبلی لائن ایر وناٹیکل کمپلیکس کامرہ میںلگائی جائے گی۔جبکہ دونوں ممالک چھوٹے بحری جنگی جہاز تیار کریں گے ۔یہ جنگی جہاز ریڈار پر بھی نظر نہیں آتے جبکہ ان جہازوں میں جدید ترین جی پی ایس سسٹم اور سنسر لگے ہوں گے ۔ یہ بحری جنگی جہاز اینٹی سرفس میزائل، اینٹی ائیر کرافٹ میزائل ، تار پیڈوز سے بھی لیس ہوں گے۔

عمران خان مستقبل میں سیکیورٹی خدشات ہو سکتے ہیں ،انہیں احتیاط کی ضرورت ہے :آغابہشتی کی پیشگوئی

معاہدے کی رو سے بحری جنگی جہاز کراچی شپنگ یارڈ میں تیار ہوں گے اور سی ہاک ہیلی کاپٹر بھی ائیر کرافٹ اپنے ساتھ رکھ سکے گا۔

مزید : قومی