آئی پی ایل کو شدید دھچکا،آئندہ سیزن میں آسٹریلوی کھلاڑی مشہور بھارتی لیگ میں شرکت نہیں کریں گے

آئی پی ایل کو شدید دھچکا،آئندہ سیزن میں آسٹریلوی کھلاڑی مشہور بھارتی لیگ ...
آئی پی ایل کو شدید دھچکا،آئندہ سیزن میں آسٹریلوی کھلاڑی مشہور بھارتی لیگ میں شرکت نہیں کریں گے

  

سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا کے سینئر بلے باز ڈیوڈ وارنر اور سٹیو سمتھ سمیت دیگر کھلاڑی شاید آئندہ انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل ) کا حصہ نہ بن سکیں کیونکہ ان کے بورڈ نے انھیں آئی پی ایل سے دور رکھنے کیلئے بھاری معاوضے اور کنٹریکٹ کی آفر کر دی ہے، کرکٹ آسٹریلیا نے یہ آفر صرف اپنی ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں کو ہی کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے میں چھپنے والی رپورٹ کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کے ایگزیکٹو جنرل مینیجر پیٹ ہاورڈ نے بورڈ کی میٹنگ کے دوران حکام کو یہ نیا آئیڈیا دیا کیونکہ آسٹریلوی کرکٹ بورڈ اپنے کھلاڑیوں کی فٹنس کو لے کر بہت پریشان ہے اور انھیں اپریل اور مئی کے ایام میں تازہ دم رکھنے کیلئے آرام دینا چاہتا ہے۔رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کی طرف سے یہ آفر ٹیسٹ کپتان سٹیو سمتھ، نائب کپتان ڈیوڈ وارنر، فاسٹ باؤلر مچل سٹارک، جوش ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنز کو کی جا چکی ہے۔

مزید : کھیل