گھر کی مرمت کیلئے آدمی نے دیوار توڑی تو اندر سے ایسی چیز نکل آئی کہ واقعی پیروں تلے زمین نکل گئی، ایسا کیا تھا؟ جان کر آپ اپنے گھر کی دیواریں بھی چیک کرنے پر لگ جائیں گے

گھر کی مرمت کیلئے آدمی نے دیوار توڑی تو اندر سے ایسی چیز نکل آئی کہ واقعی ...
گھر کی مرمت کیلئے آدمی نے دیوار توڑی تو اندر سے ایسی چیز نکل آئی کہ واقعی پیروں تلے زمین نکل گئی، ایسا کیا تھا؟ جان کر آپ اپنے گھر کی دیواریں بھی چیک کرنے پر لگ جائیں گے

  

لندن (نیوز ڈیسک)اہرام مصر سے فرعونوں کی ممیاں دریافت ہونے کا ذکر تو آپ نے بہت سنا ہو گا لیکن برطانیہ میں پہلی بار ایک بلی کی ممی دریافت ہو گئی ہے، جو کسی فرعون کی ممی سے کسی طرح بھی کم نہیں۔

دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق 30 سالہ برطانوی شہری ایڈم وائٹ اپنے گھر میں کچھ توسیعی کام کررہے تھے کہ ایک دیوار کی کھدائی کے دوران بلی کی ممی دریافت ہوگئی۔ ایڈم کا کہنا ہے کہ وہ پتھر جیسی ٹھوس بلی کو دیکھ کر پہلے سمجھے کہ شاید یہ کوئی مجسمہ تھا لیکن جب انہوں نے اس کا بغورمعائنہ کیا تو پتہ چلا کہ یہ ایک اصلی بلی تھی جو پتھریلی دیوار میں حنوط ہوچکی تھی۔

ایشیاءکا وہ شہر جہاں عورتوں کا داخلہ ممنوع ہے، اس میں ایسی کیا بات ہے کہ خواتین نہیں جاسکتیں؟ جان کر آپ کی حیرت کی بھی انتہا نہ رہے گی

ایڈم نے بتایا کہ حنوط شدہ بلی انتہائی خوفناک نظر آرہی تھی اور ان کا چھوٹا بیٹا تو اسے دیکھ کر بہت گھبرا گیا تھا۔ بچے کا خوف دور کرنے کے لئے اسے کہنا پڑا کہ یہ ایک نقلی بلی تھی۔ حنوط شدہ بلی کے چہرے پر خوف اور وہشت کے آثار اب بھی دیکھے جاسکتے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس کی موت انتہائی دردناک حالات میں ہوئی ہوگی۔ ایڈم کا اندازہ ہے کہ غالباً یہ 30 سال سے پتھریلی دیوار میں موجود تھی، البتہ یہ واضح نہیں کہ یہ وہاں کیسے پہنچی تھی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -