آئندہ بجٹ میں سی پیک ،توانائی اورکمیونی کیشن میں سرمایہ کاری حکومت کی اولین ترجیح ہو گی: اسحاق ڈار

آئندہ بجٹ میں سی پیک ،توانائی اورکمیونی کیشن میں سرمایہ کاری حکومت کی اولین ...
آئندہ بجٹ میں سی پیک ،توانائی اورکمیونی کیشن میں سرمایہ کاری حکومت کی اولین ترجیح ہو گی: اسحاق ڈار

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ آئندہ بجٹ میں سی پیک ، توانائی اورکمیونی کیشن میں سرمایہ کاری میں مزید اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہو گی۔

بحرین جیل کے 2دوروں کے دوران 100سے زائد قیدیوں کو رہا کروایا :جاوید ملک

تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ آئندہ سال کے بجٹ 18۔2017 کے لیے معاشی ترقی کاہدف 6 فیصد رکھاجارہاہے ،جون 2020 تک خسارہ 4فیصدکی سطح سے کم کریں گے۔ملکی خسارہ کم اور زرمبادلہ بڑھانے کے لیے وسط مدتی مائیکرواکنامک سٹریٹجی تیارکی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں کاشتکاروں کے لیے مراعات کا اعلان کیا جائے گا جبکہ غربت میں کمی کے اہداف حکومت کی ترجیح ہوں گے۔

مزید : قومی