غلام قادر مری کی استقبالیہ ریلی،جیب کترے بھی سرگرم، چیئرمین یوسی سلطانہ آبادسمیت درجنوں افراد کی جیب کاٹی گئی
ٹنڈوالہ یار(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی دوست غلام قادر مری بازیاب ہوکر اپنے آبائی شہر ٹنڈوالہ یار پہنچ گئے ہیں، عوام کی بڑی تعداد اور ان کے چاہنے والوں نے ان کا استقبال کیا،پھول کی پتیاں نچھاورکیں اورجئے بھٹو کے نعرے لگائے۔یوسی سلطانہ آباد چیئرمین کی جیب سے 25ہزار روپے نکال لیے گئے, جیب کتروں نے درجنوں افراد سمیت نجی ٹی وی کے رپورٹر مستجاب الرحمان مدنی کی جیب کی صفائی بھی کر ڈالی۔
آئندہ بجٹ میں سی پیک ،توانائی اورکمیونی کیشن میں سرمایہ کاری حکومت کی اولین ترجیح ہو گی: اسحاق ڈار
تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری کے قریبی دوست غلام قادر مری بازیاب ہو کر دو دنوں کے بعد کراچی سے ٹنڈوالہ یار کے لیئے روانہ ہوئے تو ٹنڈوجام ٹول پلازہ کے مقام پر مری اورمختلف برادریوں سمیت پی پی جیالوں کی بھرپور شرکت نے غلام قادر مری کا پرتپاک استقبال کیا۔پی پی کی ضلع قیادت سمیت منتخب نمائندے غائب تھے جبکہ استقبال کے موقع پر ٹول پلازہ کے مقام پرپروٹوکول کے لیے ضلع کے دو ڈی ایس پیز کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری موجود تھی۔مختلف قوموں کے افراد نے بازیابی کی خوشی میں ڈولکی تاپ پر رقص کیا جبکہ پٹھان اور جوگی برادری نے اپنی ثقافتی دہنوں پر رقص کر کے ریلی کے شرکاءکو کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔
دوسری جانب غلام قادر مری کی استقبالی ریلی میں جیب کترے بھی سرگرم ہوگئے،یوسی سلطانہ آباد چیئرمین کی جیب سے 25ہزار روپے نکال لیے گئے۔ جیب کتروں نے درجنوں افراد سمیت نجی ٹی وی کے رپورٹر مستجاب الرحمان مدنی کی جیب کی صفائی بھی کر ڈالی۔بعد اذاں غلام قادر مری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ میری بازیابی کے لئے آئی جی سندھ نے کسی قسم کا کوئی تعاون نہیں کیا اور نا ہی میرے احل خانہ سے کسی قسم کا رابطہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ میری بازیابی کے لئے سابق صدر آصف علی زرداری ، بلاول بھٹواور آصفہ بھٹو نے بھرپور کوشش کی ،میری بازیابی عوام کی دعا کے طفیل عمل میں آئی ہے ۔میں نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے اور انشااللہ آئندہ بھی کروں گا۔