2 روز قبل سکول سے اغواہ ہونے والا بچہ پولیس مقابلے کے بعد بازیاب کرالیا گیا

2 روز قبل سکول سے اغواہ ہونے والا بچہ پولیس مقابلے کے بعد بازیاب کرالیا گیا
2 روز قبل سکول سے اغواہ ہونے والا بچہ پولیس مقابلے کے بعد بازیاب کرالیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹنڈوالہ یار(آن لائن)2 روز قبل سکول سے اغواہ ہونے والا 5 سالہ بچہ کواٹر سٹاپ کے قریب پولیس مقابلے کے بعد بازیاب کرالیا گیا، اغواءکرنے والا ملزم ہلاک جبکہ اسکے 3 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

غلام قادر مری کی استقبالیہ ریلی،جیب کترے بھی سرگرم، چیئرمین یوسی سلطانہ آبادسمیت درجنوں افراد کی جیب کاٹی گئی

تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہ یار کی فیاض کالونی میں قائم نجی سکول کے ون کلاس کا طالب علم 5 سالہ بچہ آریز ولد یاسر قائم خانی سکول سے گھر نا پہنچا تو والدین نے اے سیکشن تھانہ ٹنڈوالہ یار میں رپورٹ درج کرادی تھی۔ اے سیکشن اور اے ڈی آر سی پولیس نے مخفی اطلاع پر کوارٹر سٹاپ کے قریب ضرار شاہ کے باغ میں ایک کار کو گھیرے میں لیکر کار وائی کی تو انہوں نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کی ،پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں بچے کو اغواءکرنے والااغوا کار جان محمد مری ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے قبضے سے ایک ریپیٹر اور گولیاںبھی برآمدکی گئیں۔
ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار شاہ جھان پٹھان، اے ڈی آر سی انچارج نیک محمد کھوسو، ایس ایچ او اے سیکشن آدم ابڑو نے میڈیا کو بتا یا کہ ملزم کا تعلق حب چوکی کوہلو کے علاقے سے ہے ۔ اغواءکاروں نے ورثاءسے ڈیڑھ کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا۔

اب ایس ایم ایس اور ایز ی لوڈ کا کلچر ختم ہو چکا ہے، خیبرپختونخوا میں میرٹ ، قانون کی بالادستی اور شفاف نظام حکومت نئے پاکستان کی طرف عملی قدم ہے:پرویز خٹک

بازیاب ہونے والے بچے کے والد یاسرقائم خانی نے اے ڈی آر سی کے دفتر میں بچے کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے 4 ماہ قبل ہلاک ہونے والے ملزم کو نوکری پر رکھا تھا اور اس نے ہی میرے بچے کو اغواءکر لیا جو میری بہت بڑی غلطی تھی ،ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار اور اے ڈی آر سی ،اے سیکشن پولیس کی کاروائی کی بدولت آج میرا بچہ با حفاظت بازیاب ہوگیا ہے۔