بھارت ،مقبوضہ کشمیر میں سوشل میڈیا پر پابندی فی الفور ختم کرے:اقوام متحدہ
جنیوا (ڈیلی پاکستان آن لائن) اقوام متحدہ کے نمائندوں برائے آزادی اظہار رائے اور انسانی حقوق نے مقبوضہ کشمیر میں سوشل میڈیا پر پابندی لگانے پر بھارتی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی حکومت سوشل میڈیا پر لگائی جانے والی پابندی کو فورا ختم کرے ۔
انڈیا افغانستان کی جارحیت اور ایرانی عسکری قیادت کے پاک سعودی مخالف بیانات،پاکستان علما کونسل نے کل(جمعۃ المبارک کو ) ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا
غیر ملکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندوں نے بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں موبائل انٹرنیٹ سروس اور سوشل میڈیا سائٹس پر لگائی گئی پابندی کو فوری ختم کریں۔اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے برائے آزادی اظہار رائے اور خصوصی نمائندہ برائے انسانی حقوق نے جنیوا سے جاری بیان میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر بھارتی حکومت کی پابندی کشمیریوں کو اجتماعی سزا دے رہی ہے جسے فی الفور ختم کیا جائے ۔
چیف آف آرمی سٹاف کا دورہ کوئٹہ ، آرمی سکول آف انفنٹری ، کمانڈ اینڈ سٹاف کالج میں خطاب ، سی ایم ایچ میں زخمیوں کی عیادت کی: آئی ایس پی آر
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت نے22سوشل میڈیا سائٹس پر پابندی لگا دی تھی۔ جبکہ بھارتی حکومت نے پاکستان اور سعودی عرب کے34چینلز کی نشریات کو بھی مقبوضہ کشمیر میں بند کردیا ہے۔