ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کا میدان میں مصباح کو شاندار خراج تحسین ،مثال قائم کر دی

ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کا میدان میں مصباح کو شاندار خراج تحسین ،مثال قائم کر ...
ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کا میدان میں مصباح کو شاندار خراج تحسین ،مثال قائم کر دی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور یونس خان ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے کیرئیر کا آخری ٹیسٹ کھیل رہے ہیں اور جہاں پاکستانی ان دونوں کھلاڑیوں کی خدمات کا کھلے دل سے اعتراف کرتے ہیں وہیں دیگر کھلاڑی بھی انہیں خراج تحسین پیش کئے بغیر نہ رہ سکے۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے مصباح الحق کا میدان میں ایسا استقبال کیا جسے صدیوں یاد رکھا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق ویسٹ انڈیز کیخلاف آخری ٹیسٹ کے دوسرے روز کے کھیل کیلئے میدان میں آئے تو ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں نے انہیں شاندار گارڈ آف آنر پیش کیا ،ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی دو حصوں میں بنٹ گئے اور دو جانب کھڑے ہوگئے ،مصباح الحق آئے تو سب نے کھلاڑی کو مبارکباد پیش کی جبکہ ویسٹ انڈین کپتان نے مصباح کے گلے لگ کر انہیں مبارک باد پیش کی ۔

Tribute to misbah ul haq by westindies team by dailypakistan

مزید : کھیل