حضرت لال شہباز قلندرؒ کے سالانہ عرس پر اضافی رش کے پیش نظر تین سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ :خواجہ سعد رفیق

حضرت لال شہباز قلندرؒ کے سالانہ عرس پر اضافی رش کے پیش نظر تین سپیشل ٹرینیں ...
حضرت لال شہباز قلندرؒ کے سالانہ عرس پر اضافی رش کے پیش نظر تین سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ :خواجہ سعد رفیق

  


فیصل آباد(آن لائن)پاکستان ریلوےز نے حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر اضافی رش کے پیش ِ نظر لاہور اور فیصل آباد سے تین سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کا میدان میں مصباح کو شاندار خراج عقیدت ،مثال قائم کر دی

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہدایات پر پاکستان ریلوےز کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پہلی سپیشل ٹرین 12مئی 2017کو فیصل آباد سے شام 6بجکر 30منٹ پر روانہ ہوکر شورکوٹ ، روہڑی اور لاڑکانہ سے ہوتی ہوئی اگلے روز دوپہر 2بجے سیہون شریف پہنچے گی۔دوسری ٹرین لاہور سے رات 8بجے روانہ ہوکر فیصل آباد، خانپوراور سکھر کے راستے اگلے روز سہ پہر 4بجکر 45منٹ پر سیہون شریف پہنچے گی جبکہ تیسری سپیشل ٹرین لاہور سے 13مئی کو دن 12 بجکر 30منٹ پر روانہ ہوکر براستہ خانیوال ، روہڑی اورلاڑکانہ سے اگلے روز صبح 9بجے سیہون شریف پہنچے گی۔

اسی طرح واپسی کی پہلی ٹرین سیہون شریف سے 18مئی کو دن 11بجے فیصل آباد کے لیے دوسری ٹرین دوپہر 1بجے لاہور کے لیے اور تیسری سپیشل ٹرین سیہون شریف سے شام 5بجے لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔اس کے علاوہ ملتان ، سکھر،حیدرآباد، کوٹری اور کراچی سے ٹرینوں کے ساتھ اضافی کوچز بھی لگائی جائیں گی۔

مزید : قومی