مصباح الحق کا کیریئر کے آخری ٹیسٹ میچ میں50گیندوں پر ایک رن بنانے کا انوکھا ریکارڈ

مصباح الحق کا کیریئر کے آخری ٹیسٹ میچ میں50گیندوں پر ایک رن بنانے کا انوکھا ...
مصباح الحق کا کیریئر کے آخری ٹیسٹ میچ میں50گیندوں پر ایک رن بنانے کا انوکھا ریکارڈ

  


ڈومینکا(آن لائن)پاکستان کے کامیاب ترین کپتان مصباح الحق نے اپنے کیریئر کے آخری ٹیسٹ میچ میں50گیندوں پرصرف ایک رن بنانے کا انوکھا ریکارڈ اپنے نام کر لیاہے۔

سپاٹ فکسنگ سکینڈل، ناصر جمشید اور خالد لطیف کی کوڈ ورڈ میں کی گئی گفتگو کی ریکارڈنگ ٹربیونل میں پیش

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے پہلی 26گیندوں  پر کوئی بھی رن نہ بنا یا جبکہ 27ویں بال پر پہلا رن بنا لیا۔ مصباح الحق 50بالیں کھیلنے کے باوجود ایک ہی رن پر ٹکے رہےاور 52ویں بال پر چوکا لگا کر رنز میں مزید اضافہ کیا ۔واضح رہے کہ مصباح الحق ویسٹ انڈیز کیخلاف آخری ٹیسٹ کے دوسرے روز کے کھیل کیلئے میدان میں آئے تو ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں نے انہیں شاندار گارڈ آف آنر پیش کیا ۔

مزید : کھیل