ملک بھر میں ’’شب برات‘‘ عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی، مساجد میں شب بیداری

ملک بھر میں ’’شب برات‘‘ عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی، مساجد میں شب ...
ملک بھر میں ’’شب برات‘‘ عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی، مساجد میں شب بیداری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھر میں شب برات عقیدت و احترام کے ساتھ منائی  گئی،اس حوالے سے مساجد  اور گھروں میں خصوصی محافل کا انعقاد کیا گیا جہاں ذکرواذکار اور نوافل کے علاوہ خصوصی دعائیں بھی مانگی  گئیں۔ان محافل میں علماء کرام شب برات کی فضیلت پر روشنی ڈالی۔

حضرت لال شہباز قلندرؒ کے سالانہ عرس پر اضافی رش کے پیش نظر تین سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ :خواجہ سعد رفیق

نجی ٹی وی کے مطابق شب برات کے موقع پر ملک بھر کی مساجد اور گھروں میں شب بیداری ،قرات و نعت اور درود سلام کی محافل کا انعقاد کیا گیا  ، ان روحانی تقاریب میں ذکر الہی اور خصوصی نوافل کے ساتھ ساتھ علمائے کرام اور مقررین شب برات کی فضیلت بیان کی،شب برات کی مناسبت سے تمام مساجد کے آس پاس سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ، اس مو قع پر عالم اسلام اور خصوصی طور پر پاکستان کی سلامتی اور بقا کیلئے خصوصی دعائیں مانگی  گئیں اور کروڑوں فرزندان اسلام نے رب کائنات کے حضور سر بسجود ہو کر توبہ و استغفار ، اپنے اعمال کی اصلاح ، گناہوں سے توبہ ، رزق میں برکت ، صحت و تندرستی کیلئے دعائیں  جبکہ عالم اسلام کی سلامتی کیلیے بھی خصوصی دعائیں مانگیگئیں۔شب برات کے سلسلے میں قبرستانوں میں فاتحہ خوانی کے لیئے آنے والوں کے لیئے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے  ۔

شب برات کی فضیلت و اہمیت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ممتاز عالم دین مفتی محمد تقی عثمانی نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ یہ فضیلت والی رات ہے، اس رات میں عبادت کرنا باعثِ اجر و ثواب اور اسکی خصوصی اہمیت ہے لیکن عبادت کا کوئی خاص طریقہ مقرر نہیں البتہ نفلی عبادت جس قدر ہوسکے وہ اس رات میں انجام دی جائے، نفل نماز پڑھیں ، قرآن کریم کی تلاوت کریں ، ذکرکریں ، تسبیح پڑھیں ، دعائیں کریں ، یہ ساری عبادتیں اس رات میں کی جاسکتی ہیں لیکن کوئی خاص طریقہ ثابت نہیں۔

وہ وقت جب کلثوم نواز عدالت میں پیش ہوئیں اور حسین نواز کے بارے میں ایسی بات کہی کہ سن کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی
دوسر ی جانب شب برات کے موقع پر ملک بھر میں مساجد اور دیگر عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے، قبرستان کے اطراف پولیس کی نفری تعینات کی گئی جب کہ حساس علاقوں میں واقع مساجد پر خصوصی سیکیورٹی زون قائم کیے گئے ۔ اس کے علاوہ سڑکوں پر ہونے والی محافل کے لیے بھی پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہتھی۔

مزید :

قومی -