ایران اور پاکستان کے درمیان منفرد تعلق ہے ،آرمی چیف کا بیان دہشتگردو ںاور دہشتگردی کیخلاف تھا :ایرانی سفیر

ایران اور پاکستان کے درمیان منفرد تعلق ہے ،آرمی چیف کا بیان دہشتگردو ںاور ...
ایران اور پاکستان کے درمیان منفرد تعلق ہے ،آرمی چیف کا بیان دہشتگردو ںاور دہشتگردی کیخلاف تھا :ایرانی سفیر

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے کہاہے کہ ایران اور پاکستان کے درمیان منفرد تعلق ہے ،آرمی چیف کا بیان دہشتگردو ںاور دہشتگردی کیخلاف تھا ۔

نجی ٹی وی جیونیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایرانی سفیر کا کہناتھا کہ آرمی چیف کا ایک ایک لفظ دہشت گردوں کے بارے میں تھا، تین دہائیوں سے پاکستان ،ایران دونوں ہی دہشت گردی کا شکار رہے، کوئی قوت یادہشت گرد گروپ دونوں ممالک کے تعلقات کاتعین نہیں کرسکتا، پاکستان ،ایران کے درمیان ہر چیز کنٹرول میں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی فیصلہ ہو پاکستان ،ایران مشترکہ کریں گے،پاک ایران حکام رابطے میں ہیں ،کسی بھی مسئلے کاحل نکال سکتے ہیں، آرمی چیف کا بیان دہشت گردوں اور دہشت گردی کے خلاف تھا۔

مزید : قومی /اہم خبریں