شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ، 1200میگاواٹ کے منصوبے پرمستقبل کے لائحہ عمل کا جائز ہ

شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ، 1200میگاواٹ کے منصوبے پرمستقبل کے ...
شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ، 1200میگاواٹ کے منصوبے پرمستقبل کے لائحہ عمل کا جائز ہ

  


لاہور (صباح نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے میں 1200میگاواٹ کے نئے گیس پاور پلانٹ کے منصوبے پر عملدرآمد کے حوالے سے مستقبل کے لائحہ عمل کا جائز ہ لیا گیا۔

ایران اور پاکستان کے درمیان منفرد تعلق ہے ،آرمی چیف کا بیان دہشتگردو ںاور دہشتگردی کیخلاف تھا :ایرانی سفیر

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب کابینہ نے گزشتہ روز 1200میگا واٹ کے نئے گیس پاور پلانٹ کا منصوبہ لگانے کی منظوری دی ہے اور اس منصوبے کو تیزی سے آگے بڑھاناہے۔منصوبے کے حوالے سے تمام ضروری امور جلد سے جلد طے کئے جائیں اورفیزیبلٹی رپورٹ کی تیاری کا کام فوری شرو ع کیاجائے۔

انہوں نے کہاکہ توانائی بحران کے خاتمے کے لئے ہر ضرور ی اقدام اٹھایا جا رہاہے اور توانائی کے کئی منصوبے مکمل ہونے کے قریب ہیں۔ 1200میگاواٹ کا نیا گیس پاور پراجیکٹ پاکستان بالخصوص صوبے کی معاشی ترقی میں ممد ومعاون ثابت ہوگا۔نیشنل بینک کی جانب سے منصوبے کے لئے تعاون کی فراہمی کی یقین دہانی خوش آئند ہے۔ صوبائی وزرائ، رانا ثناءاللہ، عائشہ غوث پاشا، صدر نیشنل بینک آف پاکستان،چیئرمین منصوبہ بندی وترقیات چودھری عارف سعید اورمتعلقہ سیکرٹریز نے اجلاس میں شرکت کی۔

مزید : لاہور