سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 6 پاکستانی ماہی گیر گرفتار: بھارتی میڈیا کا دعویٰ

سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 6 پاکستانی ماہی گیر گرفتار: بھارتی میڈیا کا دعویٰ
سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 6 پاکستانی ماہی گیر گرفتار: بھارتی میڈیا کا دعویٰ

  


نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی میڈیا نے بی ایس ایف حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے پاکستانی ماہی گیروں کو بھارتی حدود سے گرفتار کیا گیا ہے۔سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار ماہی گیروں کی تعدا د6 ہے۔

ملک بھر میں شب برات مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے، مساجد اور گھروں میں خصوصی روحانی محافل جاری

بھارتی میڈیا کے مطابق بی ایس ایف کے ایک سینئر افسر نے میڈیا کو بتایا کہ پاکستانی ماہی گیروں کی تین کشتیاں ریاست گجرات کے نل کریک کے پانی کی حدود میں مچھلی کا شکار کررہی تھیں تاہم بھارتی فورسز کے پہنچنے پر دو کشتیاں واپس پاکستانی حدود میں چلی گئیں جبکہ ایک کشتی کو ضبط کرکے اس کے عملے کے 6 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔بی ایس ایف حکام نے کہا ہے کہ پکڑی گئی پاکستانی ماہی گیروں کی کشتی کریک کی جانب لائی جارہی تھی کہ ٹوٹ کر ڈوب گئی لیکن عملہ بھارت کی تحویل میں ہے۔

مزید : قومی