ایران سے لڑنے کے لئے اسرائیل نے جنداللہ کے دہشت گرد تیار کئے: بین الاقوامی میگزین کا انکشاف

ایران سے لڑنے کے لئے اسرائیل نے جنداللہ کے دہشت گرد تیار کئے: بین الاقوامی ...
ایران سے لڑنے کے لئے اسرائیل نے جنداللہ کے دہشت گرد تیار کئے: بین الاقوامی میگزین کا انکشاف

  


تل ابیب (ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف بین الاقوامی میگزین نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے2007ءاور2008ءمیں ایران سے لڑنے کے لیے کالعدم جنداللہ کے دہشت گردوں کو تربیت دی۔

شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ، 1200میگاواٹ کے منصوبے پرمستقبل کے لائحہ عمل کا جائز ہ

فارن پالیسی نامی بین الاقوامی میگزین نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ موساد کے ایجنٹوں نے سی آئی اے ایجنٹس کا روپ دھار کر جند اللہ سے رابطہ کیا اور اسرائیل نے ایران کے خلاف لڑنے کے لیے جنداللہ کے دہشت گردوں کو تیار کیا.

شہری کو لوگوں کی جانب سے آسیب زدہ ہوٹل میں ایک رات گزارنے کا چیلنج، جب ہوٹل میں داخل ہوا تو ساتھ ہی ایسا خوفناک ترین کام ہوگیا کہ فوراً ہی دُم دبا کر بھاگ گیا، ایسا کیا تھا؟ جان کر آپ کے بھی رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے

میگزین نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل کی اس کارروائی پر امریکا کے اس وقت کے صدر جارج ڈبلیو بش ناراض ہو گئے،ناراضگی کی وجہ موساد کے ایجنٹوں کے امریکی پاسپورٹ اور امریکی ڈالر کا استعمال تھا۔

’ہم نے اُس لڑکی سے کہا ہمارے ساتھ چلو تو اس نے انکار کردیا، اس کا کہنا تھا کہ۔۔۔‘ حکومت سے ڈیل کے نتیجے میں شدت پسند تنظیم نے اغواءکی گئی درجنوں لڑکیوں کو آزاد کردیا، لیکن ایک لڑکی نے اپنے اغواءکاروں کو چھوڑ کر آنے سے انکار کردیا، وجہ کیا بتائی؟ جان کر آپ کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا

فارن پالیسی میگزین کی اس رپورٹ کو خود اسرائیل کے سب سے اہم اخبار ہارٹز نے بھی نمایاں طور پر شائع کیا ہے، تاہم اسرائیلی یا امریکی حکام نے اس رپورٹ کی تصدیق کی ہے اور نہ ہی تردید کی۔

مزید : بین الاقوامی