انتشار پھیلانے والوں کو مایوسی اور راولپنڈی کے طوطے کی فال پھر غیر فعال ہوگئی:عمران گورائیہ

انتشار پھیلانے والوں کو مایوسی اور راولپنڈی کے طوطے کی فال پھر غیر فعال ...
انتشار پھیلانے والوں کو مایوسی اور راولپنڈی کے طوطے کی فال پھر غیر فعال ہوگئی:عمران گورائیہ

  


لاہور (صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے سیکرٹری اطلاعات و نشریات عمران علی گورائیہ نے کہاہے کہ ایک مرتبہ پھر انتشار پھیلانے والوں کو مایوسی اور راولپنڈی کے طوطے کی فال دوبارہ غیر فعال ہوگئی ہے ، ان کی شیخیاں پوری نہیں ہوسکیں۔

ملک بھر میں ’’شب برات‘‘ عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے ، مساجد میں کروڑوں فرزندان توحید سخت سیکیورٹی میں توبہ و استغفار اور شب بیداری میں مصروف

تفصیلات کے مطابق عمران گورائیہ نے کہاکہ وزیر اعظم کی دور اندیشی سے صورتحال کواستحکام حاصل ہوا ہے اور انشاءاللہ اب کبھی بھی چور دروازے سے موقع پرستوں کو اقتدار نہیں ملے گا۔اپنی پالیسیوں کے باعث موجودہ حکومت کو استحکام حاصل ہوا ہے ہرحال میں مسلم لیگ(ن)کی حکومت مدت پوری کر ے گی اور 2018میں دوبارہ مینڈیٹ وزیراعظم میاں محمد نوازشریف او ران کی ٹیم کوہی ملے گا۔

عمران گورائیہ نے کہاکہ موجودہ قیادت کے شاندار ویثرن اور درست فیصلوں کی وجہ سے ملک بحرانوں سے نکال رہاہے اور قومی مسائل تیزی سے حل ہورہے ہیں،موجودہ حکومت کو گرانے کی تمام کوششیں ناکام ہوچکی ہیں اور اپوزیشن نیوزلیکس کے بعد کوئی اور ایشوتلاش کررہی ہے تاکہ وہ اپنی نام نہاد سیاست کو زندہ رکھ سکے۔انہوںنے کہاکہ بہتر ہوگا کہ اپوزیشن جماعتیں اب احتجاجی سیاست میں ناکامی کااعتراف کرتے ہوئے اپنے جمہوری کردار کی طرف آئیں اور ٹانگیں کھینچنے کی مہم ترک کردیں۔عوام موجودہ حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں جس کا اظہار آئیندہ عام انتخابات میں ووٹ کے ذریعے ضرورہوگا۔

مزید : لاہور