توہین عدالت کی درخواست پر چیئرمین پیمرا سے جواب طلب

توہین عدالت کی درخواست پر چیئرمین پیمرا سے جواب طلب
توہین عدالت کی درخواست پر چیئرمین پیمرا سے جواب طلب

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے عدلیہ کے خلاف متنازع الفاظ استعمال کرنے پر چیئرمین پیمرا ابصار عالم سے توہین عدالت کی درخواست پر دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیاہے۔

ایران اور پاکستان کے درمیان منفرد تعلق ہے ،آرمی چیف کا بیان دہشتگردو ںاور دہشتگردی کیخلاف تھا :ایرانی سفیر

فاضل جج نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی متفرق درخواست پر سماعت کی تو درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے پریس کانفرنس کے دوران عدالتوں پر دباﺅ ڈالنے کی کوشش کی ہے، ابصار عالم نے اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں کو عدالتی پیمرا کے معاملات میں مداخلت قرار دیا ہے جو عدلیہ کی تضحیک کے مترادف ہے، انہوں نے مزید موقف اختیار کیا کہ ابصار عالم نے خود پیمرا کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی ہے اور اعلیٰ عدلیہ کی طرف سے جاری حکم امتناعی کے فیصلوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ،چیئرمین پیمرا کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، عدالت نے ابصار عالم کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے، عدالت نے چیئرمین پیمرا ابصار عالم کی تعیناتی کے خلاف دائردرخواست کو بھی یکجا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید : لاہور