پانامہ سے پہلے سیاسی شہادت حاصل کرنا نواز شریف کی سٹریٹجی ہے، فوج بالکل بھی مداخلت نہ کرے: شیخ رشید

پانامہ سے پہلے سیاسی شہادت حاصل کرنا نواز شریف کی سٹریٹجی ہے، فوج بالکل بھی ...
پانامہ سے پہلے سیاسی شہادت حاصل کرنا نواز شریف کی سٹریٹجی ہے، فوج بالکل بھی مداخلت نہ کرے: شیخ رشید

  


راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ چمن بارڈر کے جو اس وقت حالات ہیں، بھارت میں جو کچھ ہو رہا ہے اور ایران نے جو دھمکی دی ہے، نواز شریف کی مکمل سٹریٹجی ہے کہ فوج آئے اور انہیں سیاسی شہید بنا دے مگر فوج کو بالکل بھی مداخلت نہیں  کرنی چاہیئے۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ڈیڑھ گھنٹہ ملاقات ہوئی اور 2 روز قبل چوہدری نثار علی خان کی بھی ملاقات ہوئی، جس سے پتہ چلتا ہے کہ ڈان لیکس کے معاملے پر خلاف ورزی قبول ہوئی ہے، یہ 2 افراد کو کیوں نکالا گیا ہے، کیا وہ کسی کو چھیڑتے ہوئے پائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈان لیکس کے معاملے پر جاری ہونے والی پریس ریلیز پر چوہدری نثار علی خان کے دستخط ہی نہیں ہیں اور یہ پہلا پریس ریلیز ہے جس پر دستخط نہیں اور اس میں قبول کیا گیا ہے کہ ’پریوئیس‘ سیکشن یا 18 کے پریوئیس سیکشن کے طور پر یہ دو بندے نکالے گئے، اب یہ پریوئیس سیکشن کیا ہے ؟ اس کی تفصیل میں نہیں جانا چاہتا مگر فوج کے پاس 2 ہی راستے تھے کہ وہ نواز شریف کو سیاسی شہید کر دے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت افغانستان کیساتھ چمن بارڈر پر جو کچھ ہو رہا ہے، جو کچھ بھارت میں ہو رہا ہے، جو ایران نے دھمکی دی ہے اور جو سی پیک کے حالات ہیں، نواز شریف کی مکمل سٹریٹجی ہے کہ فوج آئے اور پانامہ لیکس سے پہلے انہیں سیاسی شہید کر کے ہیرو بنا دیں ۔ سب لوگ جانتے ہیں کہ جن لوگوں کو نکالا گیا ہے، ان کی اوقات نہیں تھی کہ وہ ڈان میں خبر لگوا سکتے۔ حکمرانوں کو کھلا وقت دیں کیونکہ یہ اپنی سیاسی موت مرنے جا رہے ہیں۔.

مزید : راولپنڈی