بورے والا: نابالغ جوڑے کی شادی ‘ دلہن والد، نکاح خواں سمیت 10 افراد گرفتار

بورے والا: نابالغ جوڑے کی شادی ‘ دلہن والد، نکاح خواں سمیت 10 افراد گرفتار
بورے والا: نابالغ جوڑے کی شادی ‘ دلہن والد، نکاح خواں سمیت 10 افراد گرفتار

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

وہاڑی(ویب ڈیسک) نواحی گاﺅں 299ای بی میں نابالغ لڑکے، لڑکی کی شادی پولیس نے ناکام بنادی۔ پولیس نے چھاپہ مار کر بارہ سالہ دلہن، والد اور نکاح خواں سمیت دس افراد کو پکڑ لیا۔ آسیہ بی بی کا نکاح چار ماہ قبل وہاڑی کے چودہ سالہ محمد رمضان سے ہوا تھا گزشتہ روز رخصتی تھی۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

تفصیل کے مطابق تھانہ صدر پولیس کو اطلاع ملی کہ محمد نعیم سکنہ 299ای بی نے اپنی نابالغ 12 سالہ بیٹی آسیہ بی بی کی رخصتی کی تقریب منعقد کر رکھی ہے آسیہ بی بی کا نکاح چار ماہ قبل نکاح خواں محمد احمد یار سکنہ 299 ای بی نے وہاڑی کے نابالغ چودہ سالہ محمد رمضان سے پڑھایا تھا، تھانہ صدر پولیس نے چھاپہ مار کر نابالغ دلہن آسیہ بی بی اس کے والد سمیت دس افراد کو حراست میں لے لیا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /وہاڑی