سوات اور مینگورہ کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے،شدت4.2ریکارڈ

11 مئی 2018 (20:33)

سوات(ڈیلی پاکستا ن آن لائن)سوات اور مینگورہ کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مینگورہ شہراور گردونواح میں زلزلوں کے جھٹکوں سے لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا اوردکانوں اور گھروں سے باہر نکل آئے۔رپورٹس کے مطابق زلزلے کے یہ جھٹکے سوات میں بھی محسوس کئے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ کی شدت4.2ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی201کلومیٹر تھی اور اس کامرکزکوہ ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

مزیدخبریں