ہمیں بیڈ گورننس نے تباہ کیا،آئی ایم ایف کا پروگرام تھوڑا ریلیف دے گا:ڈاکٹر سلمان شاہ

ہمیں بیڈ گورننس نے تباہ کیا،آئی ایم ایف کا پروگرام تھوڑا ریلیف دے گا:ڈاکٹر ...
 ہمیں بیڈ گورننس نے تباہ کیا،آئی ایم ایف کا پروگرام تھوڑا ریلیف دے گا:ڈاکٹر سلمان شاہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وفاقی وزیر خزانہ اور معروف ماہر معاشیات ڈاکٹر  سلمان شاہ نے کہا کہ ہمیں بیڈ گورننس نے تباہ کیا ہے ورنہ اس ملک میں بہت کچھ ہے،آئی ایم ایف کا پروگرام تھوڑا ریلیف دے گا،سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے کی ضرورت ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر سلمان شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک نوجوان ملک ہے جس کی 60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔انہوں نے کہا کہ 80 فیصد معیشت صوبوں کے پاس ہے، آئی ایم ایف کا پروگرام تھوڑا ریلیف دے گا، اس وقت شرح سود اتنے بلند نہیں ہیں اس وقت سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ معیشت کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جتنا نقصان پہنچایا ہے وہ کسی نے نہیں پہنچایا، اس وقت آئی ایم ایف کی کوشش ہے کہ پاکستان کو مستحکم کیا جائے اور یہ پاکستان کی ضرورت ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -