چینی شہری سے شادی کرنے والی ایک اور متاثرہ لڑکی سامنے آگئی

چینی شہری سے شادی کرنے والی ایک اور متاثرہ لڑکی سامنے آگئی
چینی شہری سے شادی کرنے والی ایک اور متاثرہ لڑکی سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آ ن لائن )چینی شہری سے شادی کرنے والی ایک اور متاثرہ لڑکی سامنے آگئی۔راولپنڈی سے تعلق رکھنے والی بینش نامی لڑکی بھی چینی شہری کی نوسر بازی کا نشانہ بن گئی جس نے انکشاف کیا ہے کہ چینی شوہر مجھے اپنے دوستوں سے دوستی کا کہتا تھا۔انہوں نے کہا کہ چینی لڑکے کا رشتہ ماموں لائے تھے،ماموں میرج بیورو کا کام کرتے ہیں،ان پر شک نہیں۔بینش نے مزید کہا کہ چینی شوہر کا باس مسٹر سانگ ہے جس کو پاکستانی ساتھی سمیت گرفتار کرایا ہے۔
متاثرہ خاتون نے یہ بھی کہا کہ شادی کا تمام خرچہ ہم نےکیا تھا، چینی شوہر مجھے کم کپڑے پہننے کا بھی کہتا تھا۔بنیش کے مطابق چینیوں کا یہاں پر باس مسٹر سانگ ہے، سانگ کو اس کے پاکستانی ساتھی کے ہمراہ اپنے گھر بلوا کر گرفتار کروایا، اس معاملے میں ایف آئی اے نے بہت تعاون کیا۔

مزید :

قومی -