ایم ڈی اے ،کنٹرولڈ ایریا فلائی اوورز کے نیچے غیر قانونی پارکنگ کیخلاف آپریشن شروع

 ایم ڈی اے ،کنٹرولڈ ایریا فلائی اوورز کے نیچے غیر قانونی پارکنگ کیخلاف ...

  

ملتان ( سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے تنویر اقبال کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایم ڈی اے انفورسمنٹ سیل نے ایم ڈی اے کے تمام کنٹرولڈ ایریا میں اور تمام فلائی اورز کے نیچے قائم غیر قانونی کار پارکنگ کے خلاف آپریشن شروع کر دیا ہے ایم ڈی اے انفورسمنٹ سیل نے گذشتہ روز ضلع پولیس کے ہمراہ غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈ کے خلاف کارائی کرتے ہوئے ۔ کلمہ چوک اسٹیٹ بنک ، چوک کچہری ،سیال کلینک،شریف پلازہ (بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

،چونگی نمبر 9 ،بوسن روڈ، چیز آپ شاپنگ مال، مال آف ملتان ، اور چوک کمہاراں والہ پر قائم غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈ بنا کر ٹوکن وصولی کے خلاف آپریشن کیا۔ اس دوران بھتہ خوری کرنے والے مالکان کی ٹوکن بکس بھی قبضہ میں لے لی گئیں۔ تفصیل کے مطابق اسٹیٹ بنک کےساتھ غیر قانوی پارکنگ چلانے والے محمد فاروق اور عامر شاہ کا چالان بنا کر ایم ڈی اے مجسٹریٹ کی عدالت بھج دیا گیا ہے اسی طرح مال آف ملتان کے منیجر حس علی جو کہ اپنی بیسمنٹ کی بجائے ساتھ والے پلاٹ پر غیر قانونی طور پر اسٹیڈ بنا کر فیس وصولی کررہا ہے ،پیس اینڈ پیس کے منیجر رضوان اور موقع پر موجود فیصل جوکہ سروس روڑ پر غیر قانونی پارکنگ فیس وصول کر رہا ہے،سیال کلینک کے سامنے غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈ بنانے پر ابرار ولد واحد بخش،کچہری چوک نیشنل بینک کے باہر غیر قانونی پارک اسٹینڈ بنانے پر اویس ولد محمد سعید،کچہری روڈ فٹ پاتھ پر غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈ بنانے پر ناظر ولد دل پر خان اور ناردرن بائی پاس اراضی کمپیوٹر سنٹر کے باہر غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈ بنانے پر یعقوب والد سعید احمد ان سب کے خلاف چالان ٰ ایم ڈی اے اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں بھج دیا گیا ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے کہا کہ غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈ ایک بہت بڑا جرم ہے۔ ایم ڈی اے انتظامیہ کسی صورت بھی ان غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈ کو برداشت نہیں کرے گی۔ایم ڈی اے کی جانب سے ان غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈ کے خلاف آپریشن جای رہے گا۔ 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -