عوام حکومت سے تنگ، (ن)لیگ جلد اقتدار میں آئے گی ، حاجی محمد ارشد

عوام حکومت سے تنگ، (ن)لیگ جلد اقتدار میں آئے گی ، حاجی محمد ارشد

  

خان پور ( نامہ نگار ) مسلم لیگ ن کے ایم پی اے حلقہ پی پی 260 حاجی محمد ارشد جاوید نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف عظیم لیڈر ہیں انہوں نے جمہوریت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں کو ئی بھی الزام ثابت نہ ہونے کے باوجود انہوں نے اپنے آپ (بقیہ نمبر35صفحہ7پر )

کو احتساب کے لیے پیش کر رکھا ہے اور قید و بند کی صعوبتیں بھی برداشت کر رہے ہیں مگر انہوں نے اپنے ضمیر کا سودا کر نا گوارا نہیں کیا اپنی رہائش گاہ پر ن لیگی رہنماﺅں و عمائدین علاقہ شیخ وقار الدین ، شیخ ذیشان علی ، چوہدری بلال ارشد ، رئیس محمد ندیم چاچڑ ، شیخ محمد طارق ، اقبال صادق بلوچ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں روزمرہ استعمال کی اشیاءعام آدمی کی قوت خرید سے باہر ہو چکی ہیں لوگ بنیادی سہولیات سے محروم ہو گئے ہیں جبکہ غریب آدمی دو وقت کی روٹی کو بھی ترس رہا ہے موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں نے ملکی معیشت کا جنازہ نکال کر رکھ دیا ہے آئے دن پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے پورے ملک میں مہنگائی کا طوفان آ چکا ہے موجودہ حکومت نے عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں عوام آج بھی مسلم لیگ ن کے دورکو یاد کرتی ہے اور موجودہ حکمرانوں کو کوستی ہے انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں کی ستائی ہوئی عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے انہیں مسترد کر ے گی اور مسلم لیگ ن کو ایک بار پھر اقتدار میں لائے گی تاکہ ترقی و خوشحالی کا سفر ایک بار پھر سے شروع ہو سکے ۔ 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -