صادق آباد:25سے زائد مسلح افراد کا مسجد میں گھس کر نمازیوں پرتشدد

    صادق آباد:25سے زائد مسلح افراد کا مسجد میں گھس کر نمازیوں پرتشدد

  

صادق آباد ( تحصیل رپورٹر)25مسلح افراد نے آدم صحابہ مسجد میں نمازیوں پر حملہ لاٹھیوں سے نمازیوں کو زخمی کردیا ۔تفصیل کے مطابق صادق آباد کے نواحی علاقہ بستی آدم صحابہ چک نمبر 164پی میں 25مسلح افراد نے نماز تروایح کے وقت نمازیوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں تین افراد خان محمد(بقیہ نمبر37صفحہ7پر )

 ¾ عامر خان ¾ رضوان علی زخمی ہو گئے مسلح افراد نے ہاتھوں میں لاٹھیاں او ر اسلحہ اٹھا رکھا تھا مسجد کے نائب امام عمران علی نے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ ہم گز شتہ روز مسجد دادامولانہ میں نماز تروایح ادا کررہے ہیں تھے کہ اچانک عبدالمنان نے اپنے ساتھیوں گل محمد ¾ محمد انور ¾ ظفر ودیگر نے ہم پر قاتلانہ حملہ کردیا جس سے 3نمازی شد ید زخمی ہو گئے باقی نمازیوں نے بڑی مشکل سے اپنی جان بچائی عمران علی نے مز ید بتایاکہ عبدالمنان مسجد پر قبضہ کرکے اپنی اجارہ داری بنانا چاہتا ہے ۔ہمارا تعلق دعوت اسلامی سے ہے ہم مسجد کے تمام معاملات احسن انداز میں چلا رہے ہیں علاقہ کے عوام بھی ہم پر بھر پور اعتماد کرتے ہیں اسی وجہ سے اہل علاقہ نے آج ہمارے ساتھ ملکر احتجاج کیاہے۔ ہماری اعلی حکام ڈی پی او رحیم یارخان ¾ اے ایس پی صادق آباد سے پرزور اپیل ہے کہ ملزمان کیخلاف فی الفور کاروائی عمل میں لائے جائے تاکہ انصاف کا بول بالا ہو سکے ۔

نمازیوں پرتشدد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -