سیکورٹی انتظامات زیرو، 12رمضان بازار لاوارث ، ڈپٹی کمشنر کانوٹس
ملتان (سٹاف رپورٹر) سپیشل برانچ ملتان نے ضلعی حکومت کی جانب سے لگائے جانیوالے 12 رمضان بازاروں میں عوام کو دی جانیوالی سہولیات اور سیکورٹی کو ناکافی قرار دے دیا ہے ، ڈپٹی کمشنر ملتان عبدالعامر خٹک نے ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیت دیگر تمام اداروں کے سربراہان کو طلب(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )
کر لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سپیشل برانچ کی جانب سے ملتان کے 12رمضان بازاروں کی خفیہ مانیٹرنگ کی گئی جس میں اکثر رمضان بازارو ں میں سیکورٹی اور واش روم اور پارکنگ کی سہولت نہ ہونے کی نشاندہی کی گئی ہے جبکہ دیگر رمضان بازارو ں میں عوام کیلئے بیٹھنے کی سہولیات نہ ہونے بارے بھی بتایا گیا ہے، اس کے علاوہ6سے زائد رمضان بازاروں میں مناسب چاول اور پھل نہ ہونے کی نشاندہی کی گئی ہے جس پر ڈپٹی کمشنر ملتان عبدالعامر خٹک نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے اور متعلقہ محکموں کے سربران اور رمضان بازار انچارج کو طلب کر لیا ہے۔
خفیہ مانیٹرنگ