پنجاب کی وزیر صحت کاسینئر ڈاکٹرز کو او پی ڈیز میں موجود رہنے کا حکم

پنجاب کی وزیر صحت کاسینئر ڈاکٹرز کو او پی ڈیز میں موجود رہنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے سینئر پروفیسرز کو حکم دیا ہے کہ وہ مریضوں کی آسانی کیلئے او پی ڈی میں موجود رہیں۔یہ بات انہوں نے راولپنڈی (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

میڈیکل یونیورسٹی کے پانچویں سینڈیکیٹ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں سینڈیکیٹ ممبران پروفیسر اجمل، ڈاکٹر ثاقب بختیار اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر سمیت ایم ایس حضرات نے شرکت کی۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے 35پروفیسرز کو میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنز ایکٹ کے حوالہ سے اعتماد میں لیا۔وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے اس موقع پر کہا کہ اےم ٹی آئی ایکٹ سے سرکاری ٹیچنگ ہسپتال مریضوں کےلئے ماڈل ثابت ہوں گے جبکہ سرکاری میڈیکل ٹیچنگ ہسپتالوں میں اےم ٹی آئی ایکٹ کے ثمرات حاصل کرنے کے بعد دائرہ کار پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں تک پھیلا دیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ سابق حکمرانوں نے افسوس کے ساتھ تعلیمی اداروں کو بھی سیاسی مقاصدکےلئے استعمال کیا۔سابق کرپٹ حکومت نے اپنی نااہلی اور کرپشن سے پاکستان میں بسنے والوں کی کئی نسلیں مقروض کر دیں۔
یاسمین راشد/حکم