کل نرسوںکاعالمی دن، ملتان سمیت مختلف شہروں میں تقریبات کی تیاریاں

کل نرسوںکاعالمی دن، ملتان سمیت مختلف شہروں میں تقریبات کی تیاریاں

  

ملتان(وقائع نگار) نرسوں کے حقوق کا عالمی دن کل 12 مئی(اتوار) کو منایا جائے گا۔اس دن کے حوالے سے تقریبات منعقد ہوں گی۔اس دن کے منانے کا مقصد عالمی سطح پر نرسوں کے حقوق اور انکی اہمیت کو اجاگر کرنے کے (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

ساتھ ساتھ خواتین کی اس مقدس پیشے میں شمولیت کے لئے شعور پیدا کرنا ہے.دنیا کے بیشتر ممالک میں نرسوں کی تعداد مریضوں کے مقابلے میں کم ہونے سے مسائل میں اضافہ ہورہا ہے۔ترقی پزیر ممالک نرسوں کی شدید کمی کا سامنا کر رہے ہیں۔عالمی سطح پر 2 کروڑ 10 لاکھ نرسیں ہیں۔پاکستان میں بھی نرسوں کی تعداد مریضوں کے لحاظ سے کم ہے۔مریضوں کی تعداد میں 12 سو فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -