اراضی ریکارڈ سنٹر ز میں شہریوں کو مکمل سہولیات دی جائیں ، احمد علی دریشک

اراضی ریکارڈ سنٹر ز میں شہریوں کو مکمل سہولیات دی جائیں ، احمد علی دریشک

  

سخی سرور (نامہ نگار) چئیرمین لینڈ ریکارڈ اتھارٹی پنجاب سردار احمد علی دریشک نے باقاعدہ طور پر چارج سنبھال لیا ہے چئیرمین لینڈ ریکارڈ اتھارٹی پنجاب سردار احمد علی دریشک کا دفتر پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا ہے . چئیرمین لینڈ ریکارڈ اتھارٹی پنجاب سردار احمد علی دریشک کی تمام افسران سے میٹنگ کرتے ہوئے خصوصی جاری کرتے ہوئے کہا کہ اراضی ریکارڈ سنٹرز میں شہریوں کو مکمل سہولیات فراہم کی جائیں(بقیہ نمبر6صفحہ12پر )

. . اراضی ریکارڈ سنٹرز میں ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں. شہریوں کے بلا تاخیر مسائل حل کیے جائیں کرپشن کی شکایات کسی صورت برداشت نہیں کروں گا تفصیل کے مطابق چیف آف دریشک پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے سردار احمد علی دریشک نے بطور چئیرمین لینڈ ریکارڈ اتھارٹی پنجاب کا باقاعدہ طور پر چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے. چئیرمین لینڈ ریکارڈ اتھارٹی پنجاب سردار احمد علی دریشک کا دفتر پہنچنے پر ڈائریکٹر جنرل پنجاب پی ایل آر اور دیگر افسران نے استقبال کرتے ہوئے پھولوں کے ہار پہناتے ہوئے خوش آمدید کہا. چئیرمین لینڈ ریکارڈ اتھارٹی پنجاب سردار احمد علی دریشک نے ڈائریکٹر جنرل پنجاب سمیت دیگر تمام افسران سے میٹنگ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں. تمام افسران اپنے فرائض احسن طریقے سے سے سر انجام دیتے ہوئے اپنی کارکردگی بہتر بنائیں. اور اراضی ریکارڈ سنٹرز پر آنے والوں لوگوں کے فوری طور پر مسائل حل کیے جائیں. کام چور نکما عملہ کسی صورت قبول نہیں ہے. اراضی ریکارڈ سنٹرز میں ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں. شہریوں کے بلا تاخیر مسائل حل کیے جائیں کرپشن کی شکایات کسی صورت برداشت نہیں کروں گا. وہ ہر اراضی سنٹر کا دورہ کرتے ہوئے معائنہ کریں گے. اس موقع پر سردار عاطف علی دریشک سردار شفقت علی دریشک ملک حنیف اور دیگر افراد موجود تھے.

مزید :

ملتان صفحہ آخر -