آئندہ بجٹ میں بڑے پیمانے پرٹیکس لگنے کاامکان، غریبوں کاامتحان

آئندہ بجٹ میں بڑے پیمانے پرٹیکس لگنے کاامکان، غریبوں کاامتحان

  

ڈیرہ غازےخان(سٹی رپورٹر)نئے بجٹ میں عوام مہنگائی کے سونامی میں ڈوب جائےنگے ۔کٹھ پتلی حکمران جھوٹ کی سیاست اور جعلی مینڈنٹ سے حکومت میں آئے ۔عید کے بعد تمام جمہوری قوتیں اسلام آباد کو لاک ڈاﺅن کرینگی۔نئے پاکستان بنانے کے دعویداروں نے پرانے پاکستان کو اپنی نااہلی سے برباد کردیا۔پی ٹی آئی کی حکومت ماہ رمضان کے مقد س مہینے میں عوا م کا خون نچوڑ رہی ہے ۔ایک سال (بقیہ نمبر8صفحہ12پر )

میں کرپشن دگنی ہوگئی ۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کی ممبر قومی اسمبلی مسز شہناز سلیم ملک نے شعبہ خواتین نوازلیگ کی عہدیداروں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔مسز شہناز سلیم ملک نے کہاکہ عمران خان نے پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا۔نئے قومی بجٹ میں تبدیلی سرکار اربوں روپے کے نئے ٹیکس لگارہی ہے بجلی ،گیس اور دیگر ضرورت زندگی کی اشیاءکی قیمتیں بڑھائی جارہی ہیں۔عوام مہنگائی کے سونامی میں ڈوب رہے ہیں ۔لیکن حکمران جھوٹ پر جھوٹ بول کر نئے جھوٹے وعدے کررہے ہیں ۔بزدل وزیراعظم قومی اسمبلی میں اپوزشن کا سامنا کرنے کی بجائے بھاگ کھڑا ہوا۔عوام کیلئے تبدیلی ڈراﺅنا خواب اور مہنگائی سے جینا مشکل ہورہاہے عید کے بعد عوام کا سمندر اسلام آباد کو لاک ڈاﺅن کرکے کٹھ پتلی حکمرانوں کو اقتدار کے ایوانواں سے نکال باہر کریگا۔

شہناز سلیم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -